پولیس کا مفرور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

FIR against criminals in Lahore
کیپشن: FIR against criminals
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ملزمان لاہور پولیس نے ملت پارک،گلشن اقبال اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں سے کارروائی کرتے ہوئے مفرور 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملت پارک پولیس نے مفرور اشتہاری ملزم اسلم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ نولکھا میں 12 لاکھ روپے امانت میں خیانت کا مقدمہ درج تھا۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے چوری، نقب زنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم شاہد کو گرفتارکیا۔ مفرور ملزم کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج تھا۔

گلشن اقبال پولیس نے لڑائی جھگڑے اور تشدد کے مقدمہ میں مطلوب ملزم صفیح کو گرفتار کیا۔ رواں سال اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے مجموعی طورپر151 مفروراشتہاری، عدالتی وعادی مجرمان گرفتار کئے۔ مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔

پولیس نے راوی روڈ پر کارروائی  کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمون کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں نقد رقم موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں اکبر، رفیع، رشید، جمشید، لیاقت، اظہر سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔