صوبائی دارالحکومت میں 10 افراد کی ہلاکت

صوبائی دارالحکومت میں 10 افراد کی ہلاکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور میں کورونا کےجان لیوا وار  جاری  ہیں،مہلک وبائی مرض مزید10 زندگیاں نگل گیا، ملک میں مجموعی اموات 11 ہزار204 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوبیس گھنٹے کے دوران مہلک وائرس مزید 10 زندگیاں نگل گیا، 365 نئے مریض پنجاب بھر میں 555 نئے مریض اور 22 اموات رپورٹ ہوئیں، شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 76471 اور اموات 1805 ہوگئیں، پنجاب بھر میں کورونا کیسز 152158 اور اموات 4523 ہوگئیں،صوبے میں کورونا سے متاثرہ 136645 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  ملک بھر میں ایک دن میں مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ایک روز میں ایک ہزار 745 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہزار 204 ہو گئی ۔ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 771 ہوگئی۔کیسز کی تعداد 5 لاکھ 28ہزار 891 تک جاپہنچی ۔

ملک میں کورونا کے 34 ہزار 916 فعال کیسز ہیں۔سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 2 لاکھ 29 ہزار 686 ہیں۔پنجاب میں 1لاکھ 52 ہزار 198 خیبرپختونخوا میں 64 ہزار 651فعال کیسز ہیں۔ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 204 رکارڈ کی گئی ۔سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی شدت بدستور برقرار ہے اور نئے کیسز کے ساتھ اموات بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ جمعرات  کو لاہور میں کورونا سے مزید 14 اموات ہوئیں تھیں اور 442 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب بھر میں 714 نئے کیسزاور 25 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ کورونا وبا کے دوران پنجاب بھرمیں اب تک 151603 کیسزاور 4501 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

جن میں سے 76106 کیسز اور 1795 اموات لاہور سے رپورٹ ہوئیں ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور ہے جس میں کورونا وبا کے دوران صوبے بھر کے نصف سے زائد کیسزاور سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer