لاہور میں ڈاکو راج قائم

لاہور میں ڈاکو راج قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد بھٹی: شہربھرمیں ڈاکو راج قائم،  ہربنس پورہ کے علاقے میں گھر سے ایک کروڑ 78 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا مگرسی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

لاہوریے ڈاکوؤں کے رحم کرم پر، سٹریٹ کرائم روکنے کے لیے بنی ڈولفن اور پیرو فورسز کام آئیں اور نہ سیف سٹی کیمروں نے ساتھ دیا، رات گئے ہربنس پورہ کے علاقے ہجویری سوسائٹی میں دو ڈاکوئوں نے گھرمیں گھس کر ایک کروڑ 34 لاکھ نقدی سمیت 44 لاکھ مالیت کا 49 تولہ کے زیورات لوٹ لئے۔

 پولیس نے دو نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا ہے مگرابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا، تاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے انکے گھروالوں پرہی شک کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کو چاہیئے کہ ڈاکوؤں کو گرفتارکریں ناکہ گھروالوں پر شک کیا جائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جبکہ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا مال برآمد کروایا جائے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer