سپر سٹورز کی ہڑتال کا دوسرا روز،شہری پریشان

سپر سٹورز کی ہڑتال کا دوسرا روز،شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی : لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن کی شہر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا آج دوسرا دن،دوسو سپرسٹورز مالکان نے دالوں،چنے،چینی،بیسن،سرخ مرچوں،پھل اور سبزیوں کی فروخت بدستور بند رکھی ہوئی ہے،لاکھوں لاہوریے ہڑتال سےبراہ راست متاثر ہوئے ہیں۔


اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی،پنجاب حکومت دوسو سپرسٹوروں کو تو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے ضروریہ فراہم کرنہ سکی اور چلی ایک کروڑ دس لاکھ لاہوریوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیائے ضروریہ انکی دہلیز پر فراہم کرنے،یہ کسی دیوانے کے خواب سے کم ہرگز نہیں،شہر میں سپرسٹورز کی ہڑتال بدستور جاری ہے،شہری اشیائے ضرروریہ کی تلاش میں خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔


لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق انکی دہلیزپر اشیائے ضرروریہ فراہم کرنے کے وعدے کررہی ہے تو اسی مقصد کیلئے تو سپرسٹورز ہڑتال پر ہیں،حکومت سے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سپرسٹورز کو دالیں ،چنے،سرخ مرچیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


لاہور سپرسٹورز گراسری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ختم کرے اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے ضرروریہ فراہم کرے بصورت دیگر ہڑتال جاری رہے گی۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer