گھریلو ملازمہ سولہ سالہ عظمی کے ملزمان گرفتار

 گھریلو ملازمہ سولہ سالہ عظمی کے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہدعلی) ماڈل ٹاؤن پولیس نے شادیوال گاؤں کی رہائشی، گھریلو ملازمہ، سولہ سالہ عظمی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس پی اقبال ٹاون انوسٹی گیشن شازیہ سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عظمی ماہ رخ نامی عورت کے گھر میں راوی روڈ پر آٹھ ماہ ملازمت کرتی رہی، تین ماہ سے والدین کو عظمی سے ملنے نہیں دیا جا رہا تھا۔  گھر کی مالکن ماہ رخ نے عظمی کے لواحقین کو اطلاع دی گئی کہ انکی بیٹی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی ہے۔ ایس پی شازیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہو چکا ہے کہ تشدد کے باعث عظمی کی ہلاکت ہوئی ہے۔

جب گھر کی مالکن ماہ رخ کے بیان لیئے گئے تو شک گزرا کہ معاملہ کچھ اور ہے تفتیش کے دوران ملزمہ ماہ رخ نے قبول کیا کہ اس کے ساتھ دو عورتوں نے مل کر عظمی کو قتل کیا تھا اور لاش کو نالے میں پھینک دیا۔ ماہ رخ سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer