علاج گاہیں، بیماریوں کی آماجگاہیں بننے لگیں

علاج گاہیں، بیماریوں کی آماجگاہیں بننے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) شہر کی علاج گاہیں، بیماریوں کی آماجگاہیں بننے لگیں، شیخ زید ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات سے ہسپتال کے مختلف وارڈ میں بلیوں اور لال بیگ کا راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کوئی پسماندہ علاقے کی ڈسپنسری کے مناظر نہیں بلکہ صوبائی دارالحکومت کے مشہور و معروف شیخ زید ہسپتال کی وراڈز ہیں، انتظامی غفلت کا یہ عالم ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات سے ہسپتال بلیوں اور لال بیگ کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ ہسپتال جو مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کے لئے قائم ہیں، ناقص صفائی کے انتظامات سے بیماریوں کا سبب بننے لگے ہیں،  ہسپتال کے مختلف وارڈز میں بھرتی اور بستروں کی سہولیات حاصل کرتی نظر آتی ہیں جبکہ حساس میڈیکل اکوپمنٹ اور دیواروں پر لال بیگ پائے جانے لگے۔

کورٹ کے آرڈرز کے بعد شیخ زید ہسپتال صوبائی حکومت سے وفاقی حکومت کے سپرد کیا گیا مگر ہسپتال کے انتظامی امور مزید پستی کر طرف جانا شروع ہوگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer