جونیئر ماڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر نے محکمہ تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

جونیئر ماڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر نے محکمہ تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
کیپشن: City42 - Junior Model School
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر ریاض مغل نے ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے, ریاض مغل کا خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنا اور دھمکانا معمول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول ریاض مغل کو 8 جنوری کو خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے پر معطل کیا گیا تھا۔ ہیڈ ماسٹر معطل ہونے کے باوجود عہدے پر براجمان ہیں،  ہیڈ ماسٹر سکول میں روزانہ حاضری لگا رہے ہیں۔ ریاض مغل کے پاس اختیارات نہ ہوتے ہوئے بھی اساتذہ کو دھمکانا  انکا کا معمول بن گیا۔

ذرائع کے مطابق ریاض مغل نے گل ناز اور ثریا عندلیب کی تنخواہ روکنے کیلئے کلرک کو دھمکیاں بھی دیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی سکول ہیڈ ماسٹر کو تبدیل کرنے میں مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے۔