ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپال:سرحدی علاقے میں دو گروپوں میں جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ، کرفیو نافذ ،درجنوں گرفتار

نیپال:سرحدی علاقے میں دو گروپوں میں جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ، کرفیو نافذ ،درجنوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نیپال کے سرحدی علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد حالات کشیدہ ہیں، صورتحال کو قابو کرنے کیلئے بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور  کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق   نیپال کے جنوب مشرقی علاقے میں کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔ روتہٹ میں ہفتہ کے روز دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے بعد مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ کشیدگی کے بعد مقامی انتظامیہ نے 21 فروری کو روتہٹ کے گور میونسپلٹی کے علاقے میں کرفیو لگا دیا۔ گور کے کچھ حصوں میں لگایا گیا کرفیو اب بھی نافذ ہے ۔کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق  دو گروپوں کے درمیان اس سے پہلے بھی کشیدگی بڑھ چکی تھی اور ٹکراؤ کے بعد جمعہ کی شام کو چھ نکاتی معاہدے پر رضامندی قائم ہوئی۔ حالانکہ، اس کے باوجود ہفتہ صبح تقریباً 9 بجے کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی، جس کے بعد حکام نے دوپہر 1 بجے سے کرفیو نافذ کیا۔نیپالی میڈیا کے مطابق، یہ کشیدگی وارڈ 6 کے سبگرہ میں شروع ہوئی، جہاں مبینہ طور پر دو برادریوں کے لوگوں کے درمیان ایک شادی کے جلوس کے دوران بحث ہوئی۔ چند لمحوں میں یہ بحث تشدد میں بدل گئی۔ اس دوران پتھراؤ اور ایک گاڑی میں آگ لگانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش ساگر بھوسال نے کہا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے اگلی اطلاع تک کرفیو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’صورتحال مستحکم ہو رہی ہے۔ حالات ٹھیک ہونے پر ہم کرفیو ہٹا دیں گے ‘‘۔ کرفیو زون میں آنیوالے علاقوں  میں    گور کسٹم آفس، مشرق میں مدبلوا گیٹ، مغرب میں لالکیا باندھ تک اور شمال میں بام کینال ایریا شامل ہیں۔ نیپالی آرمی، نیپال پولیس اور آرمڈ پولیس فورس کے اہلکار صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔حکام نے لوگوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ علاقے میں آمد و رفت پر پابندی ہے۔ صبح 6:30 سے 8:30 بجے کے درمیان ضروری کاموں کے لیے کچھ رعایت دی گئی ہے۔اس دوران جھڑپوں کو بھڑکانے کے الزام میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔