ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا گرڈ کمپنی لمیٹڈ میں اہم انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا گرڈ کمپنی لمیٹڈ میں اہم انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:پنجاب حکومت نے گرڈ کمپنی لمیٹڈ میں اہم انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا۔

بھرتیوں سے متعلق سیکرٹری انرجی کی جانب سے سمری کابینہ کے سامنے پیش کی گئی۔

پنجاب کابینہ نے تنظیمی ڈھانچے کے اہم عہدوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ منظور شدہ عہدوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ جنرل منیجر (ٹیکنیکل) کے عہدے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

حکومت کے مطابق یہ فیصلہ پاور ٹرانسمیشن نظام کو مضبوط بنانے اور پروفیشنل مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔