(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے پرانے دوست ٹونی بیگ سے شادی کر لی ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کےلیے اس وقت سوئٹزرلینڈ میں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹونی بیگ امریکا میں مقیم بزنس مین ہیں، تاہم 45 سالہ نرگس فخری نے شادی کی تصدیق نہیں کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ، دونوں نے اس بات کو یقینی بنایاہے کہ شادی میں کوئی بھی ان کی تصاویر نہ بنائے کیونکہ یہ ایک انتہائی نجی تقریب تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ شادی کی یہ تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پرتعیش ہوٹل میں ہوئی اور اس کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی۔