عوامی جمہوریہ چین، ترکیہ اور ایران کے سفارتکاروں نے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میچ دیکھا, انتظامات کی تعریف

Mohain Naqvi, Chinees diplamate, Qazafi Stadium PSL Match, Counsel General of Peoples Republic of China, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  وزیراعلیٰ محسن نقوی کی دعوت پرچین،ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا میچ دیکھنے کے لئے قذافی سٹیڈیم آئے۔

 وزیراعلی محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren)، ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو (Mr.Durmus Bastug) اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فرکا قذافی سٹیڈیم میں گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا ۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چین ۔ ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرلز  کا پی ایس ایل کی حوصلہ افزائی کے لئےقذافی سٹیڈیم آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چین۔ ترکیہ اور ایران کےقونصل جنرل نے محسن نقوی کو پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد دی۔ تینوں دوست ممالک کے سفارت کاروں نے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے لئے شاندار انتظامات کی تعریف کی۔ دوست ممالک کے سفارتکاروں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد  پاکستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ یہ پاکستان میں پی ایس ایل کی محض ابتدا ہے،  ہم اپنے براند کو مزید بہت بتر کرنا چاہتے ہیں۔  پی ایس ایل کے میچوں سے امن اور محبت کا پیغام عام ہو رہا ہے ۔