محسن نقوی کا ایک اور بڑا کام، غیر آباد زمینوں کی آبادی کے لئے سو ارب روپے قرضوں کا پروگرام

Mohsin naqvi, City42, Green Pakistan Initiative, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب  میں محسن نقوی کی نگراں حکومت نےبنجر اور خالی زمینوں کو قابل استعمال لانے کے لیے 100 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کے تعاون سے زراعتی زمینوں کی فراہمی کے لیے "گرین پاکستان انیشی ایٹیو "کے تحت پنجاب حکومت نے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بنجر اور خالی زمینوں کو آباد کرنے کے لیے 100 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

پنجاب بورڈ  آف ریونیو کی جانب سے منصوبے کے لیے زمین کی فراہمی رواں سال فروری میں کی جا چکی ہے اور ابتدائی طور  پر  40 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے مزید فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے اور  زراعت کے مختلف منصوبوں سے کٹوتی کر کے 25 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔


منصوبے کے لیے بلاسود 100 ارب روپے کے قرضے  دیئے جائیں گے۔ قرض حاصل کرنے والے کسان قرض  کی رقم 7 سال میں منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدن سے واپس کریں گے۔