پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024 کے بعد اب پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے ، ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں ؛پنجاب میں گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا، ن لیگ سے معاہدہ ہو گیا

 نو منتخب ارکان کے حلف کے بعد  وزیر اعلیٰ پنجاب ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا، اہم عہدوں کے  انتخاب کے بعد اپوزیشن لیڈر بھی چنا جائے گا ، واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اتحاد پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کوشاں نظر آ رہا ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی کمر کس لی ہے ، ن لیگ کی جانب سے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے تو  پی ٹی آئی نے ان کے سامنے میاں اسلم اقبال کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔