کفایت شعاری اقدامات: وزیراعظم شہبازشریف نے بڑا اعلان کردیا

 کفایت شعاری اقدامات: وزیراعظم شہبازشریف نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم سمیت وزیروں ،مشیروں اور معاونین کاتنخواہیں نہ لینے فیصلہ کیا ہے،وزراگیس پانی اور بجلی کابل ذاتی جیب سے ادا کریں گے،وفاقی وزرا بیرون ملک اکانومی کلاس میں سفر کریں گے اورفائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام نہیں کرینگے۔

وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ہماری حکومت نے منی بجٹ پیش کیا،منی بجٹ میں امیرلوگوں پر ہی ٹیکس لگایا گیا،ملک میں مزید مہنگائی ہوگی،وزیراعظم کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑے،آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی گئیں ،آئی ایم ایف نے سبسڈیزکم کرنے کی شرط رکھی تھی،پاکستان میں ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے نے قربانی دی ہے،منی بجٹ میں بڑی کارپوریشنز پر ٹیکس لگایاگیا، آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے مزید مہنگائی ہوگی۔

ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے معاملات آخری مراحل میں ہیں،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کوشش ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہو، آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو سبسڈی دینے کاکہا،آئی ایم ایف کے ساتھ جو شرائط طے کی گئیں انہیں پورا کرنا ہے، اتحادی حکومت ملک کو مشکلات سے ضرور نکالے گی،امید ہے آئندہ چند روز میں آئی ایم ایف سے معاملات طے ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اتحادی حکومت ملک و قوم کیلئے دن رات کوشاں ہے،آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے بعض سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 25فیصد اضافہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کے زیر استعمال تمام لگژری گاڑیاں واپس کی جاری ہیں، تمام کابینہ ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینا کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کے زیراستعمال تمام لگژری گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا،وزیراعظم نے کہاکہ جون 2024تک ہر طرح کی نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، سرکاری افسران کے پاس سے غیر ضروری سکیورٹی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی ، ملکی سطح پر سنگل ٹریژری اکاو¿نٹ قائم کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے کام شروع کردیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو ایک سے زائد پلاٹ الاٹ نہیں کیا جائے گا، گاڑیوں کاالاوئنس لینے والے افسران کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ کھانے کے موقع پر تمام سرکاری تقریبات میں ون ڈش کااہتمام کیا جائے گا، غیر ملکی مہمانوں کیلئے بھی تقریبات میں سادگی اپنانے کی کوشش کی جائے گی ، سرکاری میٹنگ میں صرف چائے اور بسکٹ دیئے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ گرمیوں میں دفاترصبح ساڑھے7بجے کھولنے کی منظوری دی گئی،بڑ ے بڑے سرکاری گھر بیچ دیئے جائیں گے،سرکاری اراضی کے فروخت کیلئے وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی ہٹانے کافیصلہ کیا ہے

وزیراعظم شہبازشریف کاتوشہ خانہ کاریکارڈ پبلک کرنے کااعلان کردیا،توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ توشہ خانہ سے صرف 300 ڈالر تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں،صوبائی حکام سے درخواست ہے کہ کفایت شعاری اور بچت پالیسی کو یقینی بنائیں ، ان اقدامات سے وفاق کی سالانہ 200ارب روپے تک کی بچت ہوگی،یہ صرف وفاق کی بچت ہو گی صوبے اس میں الگ سے حصہ ڈالیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer