سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ

سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ،  سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی واضع فرق برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمت 50 روپے فی کلو تک اضافی وصول کی جانے لگی۔

پیاز درجہ اول سرکاری نرخنامے کے مطابق 170 روپےکلو جبکہ بازار میں 200 روپے تک فروخت ہوا۔ ٹماٹر سرکاری قیمت 35 روپے، بازار میں 50 روپے کلو، لہسن چائنہ 380 جبکہ بازار میں 500، ادرک 540 روپے لیکن بازار میں 580 سے 600 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔

سبزمرچ 100 روپے کلوبازار میں 150، آلو38 بازار میں 50، میتھی58 روپے کلو مارکیٹ میں 80 روپے، بینگن سرکاری ریٹ 90 روپے کلو مارکیٹ میں100 روپے کلو، بند گوبھی30 جبکہ مارکیٹ میں40 سے 50، شملہ مرچ سرکاری ریٹ 115 جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے، مٹر155 جبکہ مارکیٹ میں180 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جاتا رہا۔