ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نئے سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ 

Solar power plant in punjab
کیپشن: Solar system
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا، واٹر اینڈ سینٹیشن ایجنسیوں کے لیے 39 ارب  روپے مالیت سولر پاور پلانٹ لگائے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے سول پاور پلانٹس کی تجاویز حکومت کو ارسال کردیں، سولر پاور پلانٹ صرف واسا کی بجلی کی فراہمی کے لیے لگائیں جائیں گے ۔ابتدائی طور پر 200 میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹ لگائیں جائیں گے  جس سے واسا کے اوپر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم پڑے گا۔سولر پاور پلانٹ کی تنصیب سے سالانہ 5 ارب روپے کی بچت ہوگی۔