لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

LDA
کیپشن: LDA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کی میگا رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کو مالی مشکلات سامنا ، ایل ڈی اے حکام نے رواں سال کچھ بلاکس کا قبضہ دینے کیلئے قرض اٹھا کر ڈویلپمنٹ ورکس کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

وائس چئیرمین ایل ڈی اے نعیم الحق نےایل ڈی اے سٹی پراگریس اجلاس میں ہدایات دیں،  ایل ڈی اے بنک آف پنجاب سے ڈویلپمنٹ ورکس مکمل کرنے کیلئے قرض لے گا، ایل ڈی اے سٹی کیلئے رواں مالی سال میں پانچ ارب مختص کررکھے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کووڈ صورتحال الاٹیوں کے مالی مسائل کے باعث ایل ڈی اے سٹی کو دوارب ریونیو حاصل ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ مکمل کرنے کیلئے 6سے 9 ارب درکار ہیں،  ایل ڈی اے حکام نے رواں مالی سال میں ایل ڈی اے سٹی کا فیز وائز قبضہ دینے کا اعلان کررکھا ہے، ایل ڈی اے سٹی کی باقی ماندہ اراضی کیلئے لازمی ایکوزیشن کیلئے بھی فنڈز درکار ہیں،  ایل ڈی اے سٹی میں مین گیٹ، ایکسیس روڈ، مسجد، سائٹ آفس کی تعمیرکیلئےبھی فنڈزدرکارہیں ۔