کینٹ میں قائم تمام سکولز کو بند کرنے کا معاملہ بڑھنے لگا

Schools Shifting
کیپشن: Schools
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کینٹ میں قائم بیشتر سکول مالکان نے اینرولمنٹ کم ہونے کے ڈر سے تعلیمی اداروں کو قبل ازوقت ہی شفٹ کرنا شروع کردیا، سکول مالکان کا نیاء تعلیمی سیشن نئی جگہ شروع کرنے کا فیصلہ، والدین گھر سے دور نئے سکول کی تلاش میں پریشان ہونے لگے۔

کینٹ میں قائم بیشتر سکول مالکان نے تعلیمی اداروں کو شفٹ کرنا شروع کردیا۔ سکول مالکان نے بچوں کی اینرولمنٹ کم ہونے کے ڈر سے اداروں کو شفٹ کرنا شروع کردیا۔ بیشتر سکول مالکان کا نیاء تعلیمی سال کینٹ سے باہر قائم برانچ میں جاکر شروع کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ سکول کی جانب سے والدین کو بچوں کو دوسری برانچ میں شفٹ کرنے کے حوالے کیلئے سے لیٹر موصول ہونا شروع ہوگئے۔ کینٹ میں سکول انتظامیہ کیجانب سے ادارے کو شفٹ کرنے پر والدین و بچے پریشان ہوگئے۔

صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ دوران سیشن اگر سکول بند ہوتے ہیں تو طلباء کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہےتاہم نئے تعلیمی سال شروع کرنے سے قبل سکولز کو شفٹ کررہے ہیں تاکہ بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے گے۔

یاد رہے کہ کینٹ میں موجود سکولوں کو باہر نکالنے کا کیس سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے دونوں فریقین کو سکولوں کے معاملہ پر تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں فریقین کو سنے کے بعد سکولوں کو کینٹ سے باہر نکالنے کا فیصلہ دیا جائے گا۔