شالیمار پولیس ان ایکشن، درجنوں کیمیکل ڈور کی چرخیاں، پتنگیں برآمد

 شالیمار پولیس ان ایکشن، درجنوں کیمیکل ڈور کی چرخیاں، پتنگیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شالیمار پولیس کی پتنگ سازوں کیخلاف کارروائی۔ گھر میں خفیہ طور پر پتنگیں  اور ڈور بنا کر فروخت کرنے والا ملزم علی عرفان  کوگرفتار کرلیا گیا۔
 ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد کے مطابق ملزم علی آن لائین آرڈر پر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 850 تیار پتنگیں درجنوں کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج حوالات بند کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گزشتہ روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 61 مقدمات درج کیے گئے۔انکا کہنا ہے کہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ خونی کھیل میں ملوث کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈی آئی جی آپریشن نے شہری سے درخواست کی کہ شہری پتنگ بازی میں ملوث افراد کی اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں۔