کترینہ کیف کس کیساتھ ڈانس کرنا چاہتی؟مداح بھی سن کر حیران رہ کرگئے

  کترینہ کیف کس کیساتھ ڈانس کرنا چاہتی؟مداح بھی سن کر حیران رہ کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت باربی ڈول  کترینہ کیف نے انٹری کے ساتھ ہی وہ مقام حاصل کیا جس پر  وہ خود بھی حیران ہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت بالی ووڈ فلم انڈسڑی کے نامور اداکارؤں کے ساتھ وہ کام کرچکی ہیں،اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواہش کی کہ وہ امریکی اداکار جیک بلیک کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بالی ووڈ انڈسٹری میں خوبصورت باربی ڈول  کترینہ کیف کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،اداکاری کے منفرد کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی بالی ووڈ سٹار نے متعدد فلموں میں کام کیا اور دیکھنے والوں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا،میگا سٹار سلمان خان نے ان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں متعارف کرایا،اس کے بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کے دوستی بھی کافی حد تک بڑھ گئی جبکہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ دنوں جلد شادی کرنے والے ہیں، مگر بالی ووڈ کے سلطان کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی۔

گزشتہ روز بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عجیب وغریب رقص کررہی ہیں اور ویڈیو کے ایک حصے میں امریکی کامیڈین موسیقار اور اداکار جیک بلیک  ڈانس کررہے ہیں، امریکی اداکار کو نقل کرتے ہوئے کترینہ کیف  نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان کی طرح منفرد ڈانس اور ان کے ساتھ ایسا ہی رقص کرنا چاہتی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا  کترینہ ہو بہو اُن جیسا ڈانس کر رہی ہیں۔

کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے لکھا کہ ’سورج کی شعاؤں سے چمکتے کسی خوبصورت دن ایسا ڈانس آپ کے ساتھ کرنا ایک اچھا آئیڈیا ثابت ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ’امید کرتی ہوں دونوں ایک دن ایک ساتھ ایسا ڈانس کریں گے۔

خوبصورت اداکارہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی کم فلموں میں بالی ووڈ کی ان شخصیت کے ساتھ کام کیا جن کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش فلم انؑڈسڑی میں آنے والے ہر اداکار کی ہوتی،بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ایک منفرد پہچان رکھتی ہیں، چہرے پر مسکراہٹ ،شوخ اور چنچل ادائیں رکھنے والی باربی ڈول کے انسٹاگرام پر فینز46 کروڑ سے بھی زیادہ ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

M .SAJID .KHAN

Content Writer