وزیراعظم نے عثمان بزدار کو 10 کروڑ درخت لگانے کا ٹاسک دے دیا

وزیراعظم نے عثمان بزدار کو 10 کروڑ درخت لگانے کا ٹاسک دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعظم کا سر سبز و شاداب پاکستان مشن، وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو 10 کروڑ درخت لگانے کا خصوصی ٹاسک دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو رواں سال میں 10 کروڑ درخت لگانے کا ٹاسک دیا ہے، 10 کروڑ درختوں کے مشن کا اعلان کل کیا جائے گا
وزیراعظم کی وزیراعلی پنجاب کو عوام کو بھی ہر سطح پر مہم میں شامل کرنے کی ہدایات کی ہے ۔  لاہور میں 14 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 244 نرسریاں اور 363 سیل پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔ نرسریوں اور سیل پوائنٹ کا مقصد عوامی تعاون سے 10 کروڑ درختوں کی مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ لاہور میں پی ایچ اے، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ درختوں کا ٹاسک پورا کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer