ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی واسا نے  افسران و ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

ایم ڈی واسا نے  افسران و ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایم ڈی واسا نے 8 افسران و ملازمین کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈایریکٹر آسیہ امین اور سلمان احمد کا پرایویٹ ہاوسنگ سکیم میں تبادلہ منسوخ کردیا گیا، دونوں افسران کو پی اینڈ ڈی ون میں کام جاری رکھنے کی ہدایت۔  اسسٹنٹ ڈایریکٹر کے طور پر کام کرنے والے دانیال کو جوبلی ٹاون میں اسسٹنٹ تعینات کردیا گیا، احمد صہیب کا پی اینڈ ای سے ریونیو نشتر ٹاون میں تبادلہ کردیا گیا، سپروایزر کمپیوٹر اپریٹر مدیحہ سلیم کو ریونیو ڈایریکٹوریٹ کے ای ڈی پی سیکشن میں رپورٹ کرنے کا حکم۔

 انجم رسول کو ریونیو سے پی اینڈ ای رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا، اسسٹنٹ ڈایریکٹر اسامہ ذوالفقار کو پی آیی ٹی بی کے جاری منصوبوں کے ساتھ کوارڈی نیشن کی ہدایت کردی گئی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حکم پر ملک مشتاق ٹوانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Shazia Bashir

Content Writer