سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری، بیوروکریٹس کا ایک گروہ بچانے کیلئے سرگرم

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری، بیوروکریٹس کا ایک گروہ بچانے کیلئے سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ کی گرفتاری پربیوروکریٹس کاایک گروپ بپھر گیا، پولیس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو دباؤ میں لینے کی کوشش، موجودہ حالات میں کام نہیں کر سکتے، بیورو کریٹس کی گیدڑبھبھکیاں، احدچیمہ گروپ کو بچانے کے لیے ان کے قریبی دوست بیوروکریٹس سرگرم ہو گئے، وزیراعلیٰ نے کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا۔

نیب کی جانب سے احد چیمہ کو گرفتار کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والے فواد حسن فواد اور ان کے زیر اثربیوروکریٹس کا ایک گروہ بھی سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو بچانے کے لیے میدان میں کو دپڑا ہے۔ بیوروکریٹس کے اس گروپ کی سرگرمیوں کی وجہ سے بیوروکریسی کی اکثریت بھی پریشان ہے۔ احدچیمہ کے تحفظ کی خاطر پہلے تو آئی جی پنجاب کیپٹن رعارف نوازخان کو پریشرائز کیا گیا، پھر اپنے مطالبات منوانے کے لئے چیف سیکرٹری کیپٹن رزاہد سعید کی سربراہی میں بیوروکریٹس کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پاس پہنچ گیا۔

ذرائع کےمطابق ملاقات کےدوران وزیراعلیٰ شہبازشریف نےآئی جی پنجاب کیپٹن رعارف نوازخان کوبھی خصوصی طور پر بلوایا۔ بیوروکریٹس کے وفد نےاحدچیمہ کی گرفتاری پر احتجاج کیا اور گیدڑ بھبھکیاں بھی دیں۔ واضح رہے کہ پی ایم ایس گروپ پہلے ہی احد چیمہ گروپ سےلاتعلقی کا اظہار کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ، میجرراعظم سلیمان، چیئرمین پی اینڈڈی سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے۔وجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے کا بینہ اجلاس جمعے کو طلب کر لیا۔