ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ پر 3 شادی ہالز کو سیل کر دیا

ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ پر 3 شادی ہالز کو سیل کر دیا
کیپشن: lda marriage halls seal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان صفدر) ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ پر تین شادی ہالز کو سیل کر دیا، نیو پرنس، پرنس اور تاج محل شادی ہال کو تالے لگ گئے۔

تفصلات کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے فیروز پور روڈ پر تاج محل،نیو پرنس اور پرنس شادی ہال کو سیل کر دیا گیا, ایل ڈی اے افسران کے مطابق شادی ہالز کے فیروز پور روڈ پرواقع ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے گاڑیوں کے غلط پارکنگ سے عوام مشکلات میں پھنسے رہتے ہیں۔ ایل ڈی اے کی جانب سے شادی ہالز کو غیر قانونی قرار دے کر سیل کیا گیا ہےتاہم دوسری طرف شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ ان کے شادی ہالز عرصہ دراز سے قائم ہیں۔انہوں نے سٹے آرڈرز بھی لے رکھے ہیں۔