سٹی 42: پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیرانتظام عازمین حج کیلئے خوش خبری آگئی ۔
اس سال کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا۔پرائیویٹ حج آپریٹرز نے ڈیڈ لائن سے قبل تمام عازمین کی بکنگ کرادی۔حج آرگنائزر نے عازمین کی 100فیصد رقم سعودی عرب میں جمع کرادی۔
گزشتہ سال رقوم منتقل نہ ہونے سے 63 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے۔عازمین کی رہائش،کھانے پینے سمیت تمام سروسز کی ادائیگی کردی گئی۔
پرائیویٹ عازمین حج کے لئے منی میں بھی رہائش کی بکنگ کرالی گئی۔
حکومت نے نجی حج آپریٹرز کو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔چیئرمین ہوپ ناصر خان نے بھی پرائیویٹ عازمین کی ادائیگیوں کی تصدیق کردی.
Stay tuned with 24 News HD Android App