ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج کا پکوان: افغانی قورمہ

آج کا پکوان: افغانی قورمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: افغانی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 افغانی قورمہ بنانے کیلئے درکار اجزا:

  بکرے کا گوشت آدھا کلو (اُبلا ہوا اور یخنی کے ساتھ)، تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز 2 عدد (کٹی ہوئی)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ثابت لال مرچ 8عدد، دہی ایک کپ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، کیوڑا چند قطرے، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ۔

 بنانے کا طریقہ:

  تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو ہلکا سنہرا کرلیں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں، اسکے بعد گوشت کو یخنی، ثابت لال مرچ اور دہی کے ساتھ شامل کرکے 10 منٹ پکائیں اور مسلسل چمچہ چلاتی رہیں، اب اسے ہلکی آنچ پر مزید 10 منٹ کیلئے دَم پر رکھیں، آخر میں لیموں کا رس، کیوڑا اور گرم مسالہ ڈال کر نکال لیں۔