کلیم اختر:پنجاب میں روزانہ کی بنیادوں پر شوگر ملز کو بھاری بھرکم جرمانے، رواں ماہ دسمبر 2025 میں 6لاکھ 27 ہزار 210 انسپکشن کی گئیں۔
41ہزار 304 دکانداروں کو اوور چارجنگ پرجرمانے کیے گئے، دکانداروں کو 5کروڑ21 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔
خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف 126 مقدمات درج کیے گئے، 591 یونٹس کو سیل اور 3890 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔