وقاض احمد:ہربنس پورہ میں طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقتول عبداللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔
رپورٹ کے مطابق 17 سالہ عبداللہ کی موت تیز دھار آلے کی وجہ سے ہوئی، تیز دھار آلہ عبداللہ کے سینے پر لگا جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے نمونے فرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں،انویسٹی گیشن پولیس نے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
نجی اکیڈمی میں دورانِ تعلیم طلبہ کے درمیان جھگڑاہوا، چند نوجوانوں نے اپنے ساتھی طالب علم کو باہر بلا کر اس پر حملہ کر دیا تھا۔
17 سالہ طالب علم عبداللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، مقتول عبداللہ ٹریفک وارڈن کا بیٹا تھا۔