کرسمس کی آمد ؛ مسیحی پولیس افسران و ملازمین کیلئے عیدی اور چھٹیوں کا اعلان

  کرسمس کی آمد ؛ مسیحی پولیس افسران و ملازمین کیلئے عیدی اور چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سی ٹی او عمارہ اطہر نے مسیحی پولیس افسران وملازمین کیلئے پانچ پانچ ہزار عیدی اور  03 یوم کی چھٹی کا اعلان کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق عمارہ اطہر نے کرسمس کی آمد پر مسیحی برادری اور مسیحی پولیس افسران واہلکاروں کو مبارک باد دی اور تعریفی اسناد بھی دیے۔ عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہٹریفک پولیس، کرسمس کی خوشیوں میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کے مثبت رویوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر مسیحی پولیس ملازمین نے بھی قربانیاں دیں ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبہ زندگی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، مسیحی پولیس افسران اور ملازمین کی ٹریفک پولیس کے انتظامی امور میں گراں قدر خدمات ہیں۔