مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

Lahore
کیپشن: Toll Plaza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، اب رنگ روڈ کا سفر بھی مہنگا ہوگیا، ٹول ٹیکس ایک بار پھر بڑھا دیے گئے۔

حکام کے مطابق کار اور جیپ کا ٹول ٹیکس45سے50روپے کر دیاگیا ہے جبکہ ویگن ،کوسٹر کا ٹول ٹیکس 90سے 100روپے ، بس کا ٹول ٹیکس 230سے250روپے، ٹرک،ڈمپر،پک اپ کا ٹول ٹیکس 270سے300روپے ہوگیا ہے.ہیوی ٹرالر کا ٹول ٹیکس 450سےبڑھا کر500روپے کردیاگیا ہے. نئےٹول ٹیکس کا نفاذ آج سے ہی ہوگیا ہے.

 واضح رہے کہ مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی  ہیں۔اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اس کے باوجود مہنگائی مزید اوپر ہی جا رہی ہے۔