وزیر اعظم عمران خان کا کل کا دورہ لاہور منسوخ

PM Imran Khan visit Canceled
کیپشن: PM visit Canceled
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد حسین)لاہور:وزیر اعظم عمران خان کا کل کا دورہ لاہور منسوخ،وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث گورنر ہاؤس میں شیڈولڈ اوورسیزگلوبل کنونشن بھی ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کل کا دورہ لاہور منسوخ کردیاگیا،وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز گلوبل کنونشن میں شرکت کرناتھی،وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث گورنر ہاوس میں شیڈولڈ اوورسیزگلوبل کنونشن بھی ملتوی کردیا گیا،ترجمان گورنر ہاؤس کا کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اوور اوورسیز گلوبل کنونشن سے خطاب کرنا تھا،اوور سیز گلوبل کنونشن کو اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے پلان کیاتھا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے ناروے کے پاکستان میں تعینات سفیر کی ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ امور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی گئی،وزیر اعظم کاکہناتھا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان بہترین اور مضبوط تعلقات ہیں۔
پاکستان ناروے کے درمیان سیاسی،معاشی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے،پاکستان اور ناروے میں اقتصادی تعلقات بڑھ رہے ہیں۔

ملاقات کےاعلامیہ میں ناروے کے سفیر نے وزیر اعظم کو او آئی سی وزرائے خارجہ کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی،سفیر نے وزیر اعظم کو ناروے کے ہم منصب کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں،وزیر اعظم نے ناروے کے وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer