(ریحان گل) کابینہ کمیٹی نے لاہور کو چین کے شہر زوسو کا جڑواں شہر قرار دینے کی منظوری دیدی، دونوں شہروں کے درمیان ثقافت ، تعلیم اور ریسرچ کے تبادلے کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ بلدیات کی جانب سےلاہور کو چین کے تاریخی شہر زوسو کا جڑواں شہر قرار دینے کی سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی گئی تھی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد لاہور کو 11ممالک کے 15شہروں کے ساتھ جڑواں ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے، جس میں چین کے ہی پانچ شہر بھی شامل ہیں۔
محکمہ بلدیات پنجاب کی ہدایت پر اب دونوں شہروں کی مقامی انتظامیہ کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا۔