کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل منصوبہ التواء کا شکار

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل منصوبہ التواء کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات اور لیڈی ڈاکٹرز کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کروڑوں روپے کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والے سات منزلہ ہاسٹل کا منصوبہ التوا سے دوچار ہوگیا، عمارت تعمیر ہوگئی لیکن ایک برس سے فنشنگ نہ ہوسکی، رہائشی سہولیات ناکافی ہونے کی وجہ سے لیڈی ڈاکٹرز اور طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اٹھائیس کروڑ روپے کی گرانٹ سے لیڈی ڈاکٹرز اور طالبات کیلئے ہاسٹل کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ ایک برس قبل تین بلاکس پر مشتمل سات منزلہ ہاسٹل کی عمارت مکمل ہوگئی لیکن ایک سال سے اس کی فنشنگ کا کام بند پڑا ہے۔

 اس منصوبے کی تکمیل پر آٹھ سو سے زائد لیڈی ڈاکٹرز اور طالبات کو رہائشی سہولت مل سکے گی۔ ہاسٹل کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں رہائشی سہولتوں کی کمی کا خمیازہ لیڈی ڈاکٹرز اور طالبات کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔