انتظار کی گھڑیاں ختم، شہباز شریف نے رنگ روڈ سدرن لوپ کا افتتاح کر دیا

انتظار کی گھڑیاں ختم، شہباز شریف نے رنگ روڈ سدرن لوپ کا افتتاح کر دیا
کیپشن: City42 - Lahore Ring Road southern Loop
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)  انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد  شہباز شریف نے  لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کا افتتاح کردیا، اب لاہوریئے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 22.4 کلومیٹر طویل رنگ روڈ سدرن لوپ کا افتتاح کرکے شمالی لاہور کو جنوبی لاہور سے ملادیا، کماہاں سے فیروز پور روڈ تک سدرن لوپ ون جبکہ فیروز پور روڈ سے رائیونڈ تک سدرن لوپ پر 13 ماہ میں مکمل کیا گیا جس پر 24 ارب 40 کروڑ لاگت آئی ہے۔ رنگ روڈ پر 6 انٹرچینج، 14 وہیکلر سب وے، 3 پیڈیسٹرین برج،  11 بڑے برج اور 14 چھوٹے برج شامل ہیں۔ سدرن لوپ پر مضبوط ڈرینج سسٹم بھی بنایا گیا ہے جبکہ آٹو میٹیڈ ٹول سسٹم بھی نصب کیا جاچکا ہے۔ رنگ روڈ اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او نے کنٹریکٹ کے مطابق وقت پر رنگ روڈ مکمل کر دیا تھا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں