ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.6 فیصد کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.6 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 2 ہزار 938 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 205 ارب روپے مالیت کے 4.22 ارب شیئرز کے سودے کیے گئے جبکہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 247 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 882 ارب روپے ہوگئی۔

ہفتہ وار بنیاد پر 1.60 فیصد کمی کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 81 ہزار 158 اور کم ترین سطح ایک لاکھ 76 ہزار 110 رہی۔