اسرار خان : لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے محلے فتح گڑھ سے نویں جماعت کی سٹوڈنٹ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔
پولیس نے والد صابر علی کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔ سٹی 42 نے لڑکی کی مختلف گلیوں سے گزرنے کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی۔
والد صابر علی کا کہنا ہے کہ بیٹی صبح سوا 7 بجے گھر سے سکول کیلئے نکلی، رات ہو گئی، بیٹی تاحال نہیں لوٹی۔ انہوں نے کہا کہ شبہ ہے کسی نامعلوم نے اغواء کر لیا۔
پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت دیگر ذرائع کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کر دی۔