سٹی42: ملیر ندی میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے بند بنانے والوں کو کام کے دوران زمین میں دفن اسلحہ، بم اور دوسرا کطرناک سامان مل گیا۔ اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑین لگ گئیں۔
بیگ سے 30 بور پستول ، ریوالور، گولیاں ، 7 دستی بم اور دیگر مختلف اقسام کی گولیوں سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
کراچی یں کورنگی کازوے ملیر ندی میں بند بنانے کے دوران زمین میں مدفن اسلحے کا بیگ برآمد ہوا جس کی تلاشی کے دوران اس میں سے زنگ آلود اسلحہ، گولیاں اور دستی بم سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے کاز وے ملیر ندی کے قریب سے ملنے والے مدفن بیگ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں خستہ حال زنگ آلود اسلحہ ، گولیاں اور دستی بم سمیت دیگر سامان برآمد ہوا جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی طارق نواز کے مطابق ملنے والے بیگ سے 30 بور پستول ، ریوالور، گولیاں ، 7 دستی بم اور دیگر مختلف اقسام کی گولیوں سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جو کہ انتہائی خستہ حال اور زنگ آلود ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بارش کے دوران بند بنانے کے لیے مذکورہ مقام پر ہیوی مشینری کی مدد سے کام کے دوران مزدوروں کو مذکورہ بیگ ملا، پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔