ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روہی نالہ میں جاگری، ڈرائیور جاں بحق

رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روہی نالہ میں جاگری، ڈرائیور جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روہی نالہ میں گر گئی ۔ 

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عطاء محمد کے نام ہوئی، جو چوہنگ کا رہائشی تھا۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے متاثرہ کار بھی روہی نالے سے نکال لی گئی ۔