سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ کی ملاقات ہوئی، جس میں گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیمہ برادران نے NA 66 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پارٹی کے فیصلے کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے نامزد امیدوار کا ساتھ دینے کی پارٹی کو یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر دعائے خیر بھی کی گئی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چوہدری عابد رضا، انجینئر خرم دستگیر اور مدثر قیوم ناہرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔