وقاص احمد:لاہور میں سی سی ڈی کے نان سٹاپ پولیس مقابلوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ رات 4 مختلف مبینہ پولیس مقابلےہوئے,مبینہ پولیس مقابلوں میں2ملزمان ہلاک،5زخمی ہوئے،فیکٹری ایریا کے علاقے میں 2ملزمان ہلاک ہوئے،سبزہ زار کے علاقے میں ایک ملزم زخمی ہوا،شفیق آباد کے علاقے میں 2 ملزمان زخمی ہوئے،باٹا پور کے علاقے میں 2ملزمان زخمی ہوئے۔
باٹاپورکےعلاقےمیں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت مبشر اور رمیش کے نام سے ہوئی،ملزمان کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا،سی سی ڈی کی ٹیمیں معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں۔
اسی طرح شفیق آبادکےعلاقےمیں سی سی ڈی کامبینہ پولیس مقابلہ ہوا،رنگ روڈکےقریب ہونیوالےمقابلےمیں2ملزم زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،ملزمان نےپولیس کےاشارےپررکنےکی بجائےفائرنگ کردی،فائرنگ کےدوران ملزمان موٹرسائیکل سےگرکرزخمی ہو گئے، زخمیوں کو میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔