سٹی42: گوالمنڈی میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجوں کی جانب سے پھوپھیوں پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ انیلہ عمران کے شوہر عمران وحید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو معاملے کی مکمل نگرانی اور تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
فیصل کامران نے ایس پی سٹی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی خود نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔