پاسپورٹ کیلئے لمبی قطاروں اور مہینہ مہینہ انتظار کرنے والوں کیلئے خوشخبری، اہم اعلان ہوگیا

پاسپورٹ کیلئے لمبی قطاروں اور مہینہ مہینہ انتظار کرنے والوں کیلئے خوشخبری، اہم اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : پاسپورٹ کیلئے لمبی قطاروں اور مہینہ مہینہ انتظار کرنے والوں کیلئے خوشخبری، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اہم اعلان کردیا۔ 

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے تمام پاسپورٹ کی درخواستوں کی فوری پرنٹنگ کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام پاسپورٹ کا  بیک لاگ ختم کیا جائے۔ 

ڈی جی پاسپورٹ نے تمام ڈائریکٹرز پاسپورٹ اور پاسپورٹ سنٹرز کے افسران کو عوام کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات کیں۔