محسن نقوی کا ہولی فیملی اسپتال کے دورے کا معاملہ، مریضوں سے پیسے لینے والےگارڈز گرفتار

 محسن نقوی کا ہولی فیملی اسپتال کے دورے کا معاملہ، مریضوں سے پیسے لینے والےگارڈز گرفتار
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ہولی فیملی اسپتال کے دورے کا معاملہ، مریضوں اور تیمارداروں سے پیسے لینے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 

گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہولی فیملی اسپتال کے دورے کے موقع پر گارڈز کے حوالے سے شکایت کی گئی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ 

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔