شہر کے مختلف علاقوں سے 9 افراد کی لاشیں برآمد

 شہر کے مختلف علاقوں سے 9 افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملنے کا معاملہ، ایدھی فاؤنڈیشن نے 9 نامعلوم افراد کی میتوں کی تدفین کر دی۔ 

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق میتوں کی شناخت نہ ہونے پر امانتاً تدفین کی گئی، متوفین نشے کے عادی تھے، نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ نولکھا سے 2، شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اور راوی روڈ سے ایک ایک لاش ملی تھی، اس کے علاوہ اچھرہ، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاؤن اور لیاقت آباد سے بھی ایک ایک لاش ملی تھی۔