سمندری جانداروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیاجائے گا

fish, Sea ,Corona Test
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چینی حکّام نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد سمندری جانداروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین کے ساحلی شہر شيامن میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

رپورٹ کے مطابق، شيامن کی جیمی میری ٹائم پینڈیمک کنٹرول ڈسٹرکٹ کمیٹی کی طرف سے حال ہی میں ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق بندرگاہوں پر واپس آنے کے بعد ماہی گیروں اور ان کی سمندری غذا دونوں کی جانچ ہونی چاہیے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ’وبائی امراض سے نمٹنے والے ان ہیلتھ ورکرز کی لائیو سی فوڈ پی سی آر ٹیسٹ کرتے ہوئے ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں‘۔

اس ویڈیو میں تمام ہیلتھ ورکرز کو ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کٹس پہنے زندہ مچھلیوں اور کیکڑوں کا پی سی آر ٹیسٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 3 ملین ویوز مل چکے ہیں اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔