ٹریفک وارڈنز نے شہریوں کی خاطر اپنی عید کی خوشیاں قربان کردیں

ٹریفک وارڈنز نے شہریوں کی خاطر اپنی عید کی خوشیاں قربان کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) شہری عیدالاضحیٰ اور قربانی کرنے میں مصروف لیکن ٹریفک وارڈنز شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے شاہراہوں پر موجود ہیں, سی ٹی اوکی جانب سے عیدی اورمٹھائی تقسیم کی گئی

عید چھوٹی ہو یا بڑی اس کی خوشی ہر مسلمان کو اتنی ہی ہوتی ہے، ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت مذہبی تہوار فیملی کے ہمراہ گزار کر ان کی خوشی دوگنی منائے، تہوار کوئی بھی ہو ٹریفک وارڈنز آپ کو شہر کی مختلف شاہراؤں پر ڈیوٹی انجام دیتے ہی نظرآئیں گے۔

ٹریفک کی روانی چیک کرنے کے لیے سی ٹی او ملک لیاقت نے شہر کی مختلف شاہراؤں کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ ڈیوٹی پر موجود وارڈنز میں عیدی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ انکا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز اپنی عید کی خوشیاں قربان کر کے چوبیس گھنٹے سڑکوں پر موجود نظرآئیں گے

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ لیڈی وارڈنز اور دیگرشہروں سے تعلق رکھنے والوں کو دو دوچھٹیاں دی گئی ہیں جبکہ عید کے روز ڈیوٹی دینے والے وارڈنز کو عید کے دوسرے روز چھٹی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer