سعید احمد: امریکہ ایران جنگ کے باعث پلاسٹک دانہ امپورٹ کی بندش سےپلاسٹک دانہ کا تھیلہ 100 فیصدمہنگا ہوگیا۔
صدر پلاسٹک بیگ مینوفیکچررز عادل منیر کے مطابق 25کلو پلاسٹک دانے کا تھیلہ 9ہزار روپے سے بڑھ کر 18ہزار سے تجاوز کرگیا ہےخام مال مہنگا ہونے سے پلاسٹک پیکنگ آئٹمز کی قیمت میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
عادل منیر نے بتایا کہ 75 مائیکرون شاپربیگ 450 سے بڑھ کر 900 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ کنسٹریکشن کے دوران استعمال ہونے والا پلاسٹک شیٹ رول کی قیمت بھی دوگنی ہوگئی ہے۔