سٹی 42: مصری شاہ ، دکان سے پیسے منتقل کرا کر فرار ہونے والا اہلکار گرفتار ہوگیا ۔
مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کیا ۔ پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکار نے اپنے اکاؤنٹ پر 25 ہزار رقم ٹرانسفر کروائی۔اہلکار دانیال بغیر رقم ادا کیے نکلنے کی ناکام کوشش پر گرفتار ہوگیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ،پولیس وردی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حفاظت کی ضمانت ہے
اختیارات کا غلط استعمال اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں۔