ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیراکوٹ:پولیس حراست سے فرار ہونے والا ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک، اہلکار زخمی

شیراکوٹ:پولیس حراست سے فرار ہونے والا ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک، اہلکار زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شیراکوٹ کے علاقے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن) اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو اس سے قبل پولیس حراست سے فرار ہو چکا تھا اور مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران تین دیگر ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو طالبات کی بس پر فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث تھا اور اسے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب قرار دیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے سی سی ڈی کوتوالی میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔