محمد عدنان سہیل :مانانوالہ میں نامعلوم افراد نے نامعلوم وجہ سے موٹر سائیکل سوار کو گولیاں مار دیں، گولیاں لگنے سےایک موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو کے مطابق مانانوالہ میں نامعلوم افراد نے نامعلوم وجہ سے موٹر سائیکل سوار کو گولی مار دی، موٹر سائیکل سوار شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، واقعہ کچی کوٹھی سٹاپ فیصل آباد روڈ ماناوالا کے پاس پیش آیا ۔
کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فورآ ریسپانس، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ بشارت ولد مختار سے ہوئی ۔